فرنس آئل کی قیمت 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Furnace Oil

Furnace Oil

کراچی (جیوڈیسک) فرنس آئل کی قیمت 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عوام کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں نظر آنا شروع ہوگئے اور درآمدی فرنس آئل کی قیمت 20 ماہ کی بلند ترین سطح کو چھو چکی، جولائی سے اپریل کے دوران فرنس آئل کی قیمت 14 ہزار 734 روپے اضافے سے 50 ہزار 40 روپے تک پہنچ چکی ہے ، فرنس آئل کی یہ قیمت کی موجود حد جون 2015 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کے پیداواری ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کے بعد سے ہی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، یہی وجہ ہے بجلی کے کارخانوں میں استعمال ہونے والا فرنس آئل مہنگا ہوتا جارہا ہے ، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آئندہ آنے والے دنوں میں عوام کے لئے بجلی کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔