فرنس آئل کی قیمت میں کمی، دام 15 ہزار فی ٹن گھٹ گئے

Furnace Oil

Furnace Oil

کراچی (جیوڈیسک) بجلی کی پیداوار میں استعمال میں ہونے والے فرنس آئل کی قیمت مزید 2 ہزار روپے فی ٹن گر گئی۔ ایک سال کے دوران درآمد ی فرنس آئل کے دام 15 ہزار روپے فی ٹن گھٹ گئے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث فرنس آئل بھی سستا ہوتا جا رہا ہے اور یہ ایک سال کے دوران 48 ہزار سے کم ہو کر 33 ہزار روپے کے قریب آگیا ہے۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر ریفائن ہونے والے فرنس آئل کے دام بھی اسی عرصے میں 19 ہزار روپے گرنے کے بعد 34 ہزار 400 روپے فی ٹن کی سطح پر آ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا کہ فرنس آئل کی قیمت میں بتدریج کمی سے بجلی گھروں کی پیداواری لاگت گھٹ رہی ہے اور اس کا فائدہ عوام کو بجلی کے یونٹ سستے ہونے کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔