فرنس آئل کی قیمت 47 ہزار 809 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی

Furnace Oil Price

Furnace Oil Price

کراچی (جیوڈیسک) بجلی کی پیداورا میں استعمال ہونے والا ایندھن فرنس آئل ایک بار پھر مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔

درآمدی فرنس آئل 2 ہزار 212 روپے اضافے سے 47 ہزار 809 روپے فی ٹن کا ہو چکا ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا 80 فیصد فرنس آئل درآمد کرتا ہے۔

ایل این جی درآمدات میں اضافے سے پاکستان میں کئی پاور پلانٹس اب فرنس آئل سے گیس پر منتقل ہوچکے ہیں،تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 35 فیصد حصہ فرنس آئل سے حاصل ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمتیں بڑھ جانے سے مستقبل میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کچھ اضافے کا خدشہ ہے۔