فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باعث بجلی 3 روپے 32 پیسے سستی ہوئی

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) فرنس آئل کی گرتی قیمتوں کے باعث پورے سال بجلی کا فی یونٹ لگ بھگ 3 روپے 32 پیسے سستا ہوا۔

واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 35 فیصد گھٹ گئی۔ عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث فرنس آئل سستا پڑا جس سے بجلی گھروں کو بھی بچت ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق فرنس آئل سے فی یونٹ لاگت اب 5 روپے 90 پیسے کی سطح پر آ چکی ہے۔ بجلی سستی ہونے سے گھریلو صارفین اور کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ہوا ، شمسی توانائی اور پانی سے سستی بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ بجلی کی چوری کے لیے بھی اقدامات کرے تاکہ عوام پر بلوں کا بوجھ مزید کم ہو سکے۔