فرنس آئل کے ریٹ کم ہونے سے بجلی سستی ہونے کا امکان

Electricity Meter

Electricity Meter

لاہور (جیوڈیسک) عوام کے لئے خوشخبری، بجلی سستی ہونے والی ہے کیونکہ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن اب 5 ہزار 531 روپے فی ٹن تک سستا ہو گیا ہے۔

فرنس آئل کی قیمت میں کمی سے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت تقریبا 60 پیسے تک کم ہو جائے گی۔ اب یہ فیصلہ نیپرا کا ہے کہ وہ کب فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو کچھ ریلف دے۔

ماہرین کے مطابق بجلی کے نرخ کم ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں بھی کمی آئے گی جس سے براہ راست غریب عوام کا فائدہ ہو گا۔