گلیانہ کے نزدیکی نالہ بھمبر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

Accident

Accident

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) گلیانہ کے نزدیکی نالہ بھمبر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،2 افراد موقع پر جان بحق ہو گئے ۔معصوم بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نزدیکی نالہ بھمبر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ڈرائیورجو بھمبر سے راولپنڈی جا رہا تھا نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،2 افراد موقع پر جان بحق ہو گئے۔

جان بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں ۔ایک معصوم بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ۔نعشیں گھروں میں روانہ کر دی گئیں ۔جا ں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی موضع چیچیاں سے ہے ۔