وہیگل حویلی میں جواء کھیلنے والے پانچ افراد گرفتار، ایک فرار

SHO Tariq Bashir Cheema

SHO Tariq Bashir Cheema

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وہیگل حویلی میں جواء کھیلنے والے پانچ افراد گرفتار، ایک فرار، دائو پر لگی رقم بر آمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے خفیہ اطلاع پر نواحی گائوں وہیگل میں وقاص علی کی حویلی میں جوا کھیلنے والے پانچ ملزمان رفاقت ، محمد رفیق، محمد سہیل ، محمد رشیدکوگرفتارکر لیاجبکہ محمد ماجد میوموقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دائو پر لگی رقم و موبائل فون بر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

شریف شہری اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے منشیات فروشوں، جواریوں ودیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد ہونے والی غیر قانونی سر گرمیوں کی اطلاع میرے موبائل نمبر 03061429412پر اطلاع دیں، فوری کاروائی کروں گا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126