گیم ٹائٹن فال کے سیکوئل کا نیا ٹریلر جاری

Game Titanfall

Game Titanfall

لندن (جیوڈیسک) مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور گیم ٹائٹن فال کے سیکوئل کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ شہرہ آفاق گیم کی مارکیٹ میں انٹری 28 اکتوبر کو ہو گی۔

خطرناک روبوٹس جان لیوا ہتھیار دنیا کو بچانے کا مشن اور خوب مار دھاڑ، یہ سب ہوگا شہرہ آفاق گیم ٹائٹن فال کے نئے سیکوئل میں جدید گرافکس نے گیم کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

گیمنگ کے دیوانے پی سی اور پلے سٹیشن پر اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ ٹائٹل فال ٹو 28 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔