گنگا رام ہسپتال میں جدید تھیٹر کا افتتاح، آرتھو مریضوں کا جدید مشینوں سے علاج ممکن

Ganga Ram Hospital

Ganga Ram Hospital

لاہور (جیوڈیسک) گنگا رام ہسپتال کے آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ پروفیسر ڈاکٹر یاور انیس نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے وائس چانسلر سردار فخر امام نے آرتھو پیڈک وارڈ گنگا رام میں جدید ترین تھیٹر کا افتتاح کیا جس کے بعد سے گنگا رام ہسپتال میں سپورٹس انجریز اور گھٹنوں وغیرہ کی تکالیف اور امراض کا جدید ترین مشینوں اور آرتھرو سکوپی کے ذریعہ علاج ممکن ہو گیا ہے جو کہ پاکستان میں سب سے بہترین طریقہ علاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تھیٹر کے قیام سے آرتھو کے امراض کا علاج اچھے طریقے سے مفت ہو سکے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر یاور نے بتایا کہ یہ طریقہ علاج یا تو بیرون ملک یا پھر پرائیویٹ کلینکس پر موجود تھا۔