گیریج سنگھ کو ہندؤوں کی فکر، مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کیلئے 2 بچوں کی تجویز

India

India

بہار (جیوڈیسک) متنازعہ بیانات کی شہرت رکھنے والے بی جے پی کے مرکزی وزیر گیریج سنگھ کو ہندو آبادی کی فکر ستانے لگی۔ ریاست بہار میں ایک ثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندؤوں آبادی کم ہو رہی ہے۔

ملک میں ہندؤوں کی آبادی 90 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد تک آ گئی ہے۔ ملک میں مسلمانوں سمیت ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے 2 بچوں کا قانون نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ گیریج سنگھ اس سے پہلے بھی متعدد مواقع پر متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔