پٹرول ڈیڑھ روپے، ڈیزل 1 روپے 40 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کا اعلان

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل بم کا دھماکا کر ڈالا۔ پٹرول ڈیڑھ روپے، ڈیزل ایک روپیہ چالیس پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احسان جتایا کہ اوگرا نے تو قیمتیں زیادہ بڑھانے کا کہا تھا تاہم ہم محض تھوڑا سا اضافہ کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید فرمایا کہ اوگرا نے ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی مگر ان کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور حکومت بھاری خسارہ برداشت کرے گی۔ وزیر خزانہ نے بینک رقوم پر اعشاریہ 4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی مدت اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مہلت میں بھی ایک ایک ماہ اضافے کا اعلان کیا۔