کرس گیل کے ہاں ننھی پری کی آمد

Chris Gayle

Chris Gayle

جمائیکا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

کرس گیل ان دنوں انڈین پریمیر لیگ میں رائل چینلجر بنگلور کی جانب سے ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں ، تاہم جب انہیں ننھی پری کی آمد کی خوشخبری ملی تو وہ ایونٹ ادھورا چھوڑ کر اپنے ملک جمائیکا روانہ ہو گئے۔

بیٹی کی پیدائش پر بھی کرس گیل اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے اور انہوں نے فیس بک پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی بیٹی “بلش” کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ کرس گیل کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی “بلش” رکھ دیا ہو۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں بیگ بیش لیگ کے دوران خاتون رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ “ڈونٹ بلش بے بی”، تاہم خاتون رپورٹر کے ساتھ اس طرح کے رویے پر کرس گیل کو 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔