غزہ کا محاصرہ قابل مذمت، فوری ختم کیا جائے: عالمی انسانی حقوق تنظیمیں

Gaza Siege

Gaza Siege

غزہ (جیوڈیسک) دنیا بھر کے 35 بین الاقوامی نوعیت کے انسانی حقوق کے اداروں نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی پرعائد اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہرقسم کی اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو پابندیاں ہٹانے پر مجبور کرے۔