غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے وائس چانسلر کے لیے ڈاکٹر خلیق الرحمن کا نام فائنل

Dr Khalique Rahman

Dr Khalique Rahman

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے وائس چانسلر کے لیے ڈاکٹر خلیق الرحمن کا نام فائنل ایک اگلے دو روز میں ان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔وہ اس وقت GC لاہور میں بطور وائس چانسلر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر خلیق الرحمن کا شمارپاکستان کے مایہ ناز اساتذہ میں ہوتا ہے۔ بطور وائس چانسلر انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور کو ایک نئی شناخت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کے لیے ان کا نام وائس چانسلر فائنل ہوچکا ہے۔ نوٹیفکیشن کے جاری ہوتے ہیں وہ اپنی نئی ذمہ داری کے پورا کرنے کے لیے اگلے ہفتہ ڈیرہ غازیخان پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت غازی یونیوورسٹی کا مستقل چانسلر نہیں ہیں۔