صنفی و طبقاتی امتیاز کا خاتمہ امن و انصاف فراہم کریگا ‘ ایم آرپی

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین کو بااختیار بنانے کی نئی حکومتی پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ استحصالی طبقات کے مفادات کیلئے جمہوریت کے نام پر قائم اختیارات کی مرکزیت کا خاتمہ کرکے ایم آر پی کے پیش کردہ مقامی خودمختاری فارمولے کے ذریعے خود مختار ڈویژنل کونسلوں کی تشکیل کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کردیا جائے اور اداروں کو سیاستدانوں کا تابع بنانے کی بجائے چیک اینڈ بیلنس کی قومی پالیسی کے تحت خود مختار و با اختیار اور کرپشن سے پاکو فرض شناس بنادیا جائے تو پاکستان کو صنفی و طبقاتی امتیاز سے پاک ایک ایسی فلاحی و اسلامی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔

جس میں ہر طبقے اور ہر صنف کیلئے الگ الگ قوانین وضع کرنے ضرورت بھی نہیں رہے گی اور معاشرے کی تمام اصناف و طبقات کو استحصال ‘ ظلم ‘ جبر ‘ ناانصافی ‘ بد امنی اور دہشتگردی سے نجات دلاکر امن و تحفظ کیساتھ خوشحالی و ترقی کے یکساں مواقع ووسائل بھی فراہم کئے جاسکیں گے۔