عام آدمی کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔ نوابزادہ غلام محمد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سیاسی حالات ‘ حکمرانوں کے کردار اور بیوروکریسی کے کرپشن کیساتھ پانامہ لیکس کے انکشافات نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ اس ملک میں عام آدمی کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے اور اگر عوام نے برادریوں و کمیونٹی کی بنیاد پر متحد ہونے ہو کر یکجائیت کی طاقت سے اپنے مسائل کے حل کی جانب توجہ نہیں دی تو مستقبل انتہائی بھیانک ہو گا۔

یہ بات جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان نے الیکشن کمشنر امیر پٹی کے ہمراہ جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے برادری عمائدین سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر امیر پٹی نے بتایا کہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی منتخب کابینہ کی آئینی مدت مکمل ہوچکی ہے اسلئے نئے انتخابات کے سلسلے میں فیڈریشن میں شامل جماعتوں سے تجاویز ومشاورت کیلئے ان سے رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا تاکہ تمام برادریوں کے اعتماد و تعاون سے منصفانہ ‘ غیر جانبدارانہ ‘ شفاف اور غیر متنازعہ انتخابات کے فرض کو احسن طریقے سے نبھایا جا سکے۔

Dua

Dua