جنرل قمر جاوید باجوہ اور زبیر محمود حیات پاکستان آرمی کو دنیا عظیم قوت بنائیں گے۔ تعیم کھوکھر

General Qamar Javed Bajwa and  Zubair Mahmood Hayat

General Qamar Javed Bajwa and Zubair Mahmood Hayat

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا پاکستان آرمی کے نئے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات ملک کی اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات دنیا کی بہترین افواج کے پیشہ ورانہ سولجر ہیں وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داروں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پاکستان آرمی کو دنیا کی عظیم قوت بنائیں گے۔

چیئرمین نعیم کھو کھر نے سبکدوش آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک و قوم کو خوف سے امن کی فضا کی طرف گامزن کرنے میں جنرل راحیل کی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ قوم ہے نعیم کھوکھر نے اُمید ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف ملک میں جاری نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ضرب عضب کو کامیاب بنائیں گے۔