جنرل راحیل سے افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ کی ملاقات

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی جس کے دوران پاک افغان سرحدی امور اور افغان مصالحتی عمل کے امور پر غور کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راول پنڈی میں ملاقات کی ۔ جنرل جان نکلسن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور خطے میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ افغانستان میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل جان نکلسن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ارجنٹائن کے سفیر روڈولفو مارٹن نے بھی ملاقات کی اور آپرشیشن ضرب عجب میں پاک فوج کی کامیابیوں سمیت خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔