جنرل راحیل شریف کی خدمات نشان حیدر کی متقاضی ہیں ‘سولنگی اتحاد

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی چھٹی بٹالین کے کرنل کے بیج لگائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی عسکری خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے جس طرح سربراہ عساکر کی حیثیت سے جمہوریت کا احترام کرتے ہوئے ملک میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
وہ مثالی و تاریخ ساز ہے اور ان کی خدمات نشان حیدر کی متقاضی ہیں اسلئے پاکستان سولنگی اتحاد جنرل راحیل شریف کیلئے نشان حیدر کا مطالبہ کرتا ہے اور اگر یہ مطالبہ منظور کرلیا جاتا ہے۔

تو جنرل راحیل شریف نشان حیدر پانے والے وہ پہلے پاکستانی محافظ ہوں گے جنہیں ان کی زندگی میں ہی تحفظ و ترقی وطن کیلئے نشان حیدر سے نواز کر عسکری اعزازات کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔