جیو ویب جیسی لاجواب جیو وڈیو

تحریر کا کام کرتے ہوئے کئی سال ہوگئے ـ اب تو حروف بھی پہچاننے لگے کہ کون لکھ رہا ہے ـ جس طرح خلوص سے تحریر توجہ مانگتی ہے اور پھر لکھے ہوئے لفظ لوگوں کے منہ سے نکل کر آپکو بتاتے کہ اللہ کی بارگاہ میں کچھ منظوری ہو گئی ہے جبھی تو شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کے میگزین درمکنون میں اب نور القرآن کی ایڈمنز باقاعدہ ٹیم کی صورت شمولیت اختیار کر کے اس میگزین کو اس کی ٹیم کو دین اور دنیا دونوں کیلئے بہترین انداز عطا فرمائے گاـ

تحریر کا سفر تھا یا جنون کا لیکن منزل انہی کو ملتی ہے جو مقصد ایک رکھتے ہیں ایک ہی مرکز کو تھام کر چلتے اور اسی کے وفادار رہتے اللہ پاک سچائی کا محنت کا پھل ضرور دیتا ہے ـ

Geo Urdu - Pakistan Zindabad

Geo Urdu – Pakistan Zindabad

مجھے جنون اور محبت اہتمام کے ساتھ جہاں دکھائ دیتا ہے وہ ایک شہرہ آفاق ویب سائٹ ہے

جیو اردو
منفرد انداز اور ایک ایک خبر سے لے کر آرٹیکل کو پڑھا جاتا ہےـ اور اس آرٹیکل کے حساب سے تصاویر کو منسلک کر کے نہ صرف ویب سائٹ کا معیار اعلیٰ دکھایا جاتا ہے جو ہر پرانے اور نئے آنے والے کو خوبصورت تاثر دیتا ہےـ

میرے پاس الحمدلِلہ کئی ویب سائٹس ہیں جن پر کام لگتا ہے ـ لیکن جو سچ ہے وہ سچ ہے میں نے بلکہ ایک دو ویب مالکان کو کہا بھی کہ پلیز کچھ توجہ دیجئے اور کچھ وقت مزید لگا کر آرٹیکلز کو اسی انداز میں پبلش کیا کریں تا کہ ہر دیکھنے والا ویب کو کھولنے پر مجبور ہو جائے اور مبہوت بھی ـ

جیو کے ویب ماسٹر ڈیزائینر ناصر ہمیشہ ہی تخلیقی انداز میں کچھ نہ کچھ ایسا عوام کے سامنے لاتے ہیں کہ جن سے ان کے جزبہ حب الوطنی کا اظہار ہوتا ہے ـ

ہم پاکستانی تارکینِ وطن کتنا ہی دیارِ غیر میں پڑھ لیں کتنا ہی زندگی میں کامیابی میں آگے چلے جائیں اور کتنا ہی عروج کیوں نہ حاصل کر لیں
وہ جو
ہجرتوں کا سفر ہم نے خاندانوں کی زندگیاں بدلنے کیلئے شروع کیا تھا ـ آئے تھے تو چل کر جاتے ہیں تو تابوت میں خاموش لب مہر
یہ اذیت یہ احساس ہمیں ہر لحظہ بتاتا ہے کہ کوئی ایسی چیز ہے یہاں جو کم ہے جو پاکستان نہیں ہے

بس اسی سوچ اور اپنے ملک کے برباد کرتے تاثر کو کچھ لوگ زندگی بھر بہتر بنا کر پاکستان کو خوبصورت رخ سے متعارف کروانا چاہتے ـ
جیو کا ادارہ بھی اسی سوچ کا حامل ادارہ ہے ـ جس کے ماسٹر مائینڈ کے پاس دماغ ہے صلاحیت ہے تعلیم ہے یہاں کا انداز ہے اسی لئے تو یکسانیت محسوس نہیں ہوتی ـ

Pakistan 1947-2015

Pakistan 1947-2015

ہر بار کھولیں ویب تو ہر پیج کا تاثر بالکل اچھوتا بالکل انوکھا اور نرالا لگتا ہے ـ

آج فیس بک پر وڈیو دیکھی جو ویب ماسٹر کے دماغ کی اڑان تھی جب مجھ سے اس بارے میں بات ہوئی تو بہت لاجواب اور حسبِ موقع خوبصورت پیغام لگا ـ آج دیکھی بہترین انداز خوبصورت عکاسی قیامِ پاکستان سے کامیاب پاکستان تک
ذہن کی اڑان کیسے بھری جاتی ہے یہ آسان کام نہیں تخلیق کہیں بھی کیسی بھی ہو ہمیشہ اپنا آپ منواتی ہے
اس بار کے روشن آزاد مضبوط پاکستان پُرامید عوام کیلئے یہ بیحد خوبصورت اور قیمتی تحفہ ہے ـ

اس میں دکھائے جانے والے مناظر کہیں تو رِقت طاری کرتے ہیں ـ کہیں دل کو ڈولنے پر مجبور کرتے لیکن اس کے ساتھ ہی فضا میں اڑتے ہوئے شاہینوں کو دیکھ کر گرے ہوئے حوصلے پھر سے بلند ہو جاتے ـ

چاغی کے پہاڑوں سے اٹھتا سفید دھواں ہمیں سیاہ مایوسی کے بادلوں سے باہر نکال لایاـ

پاکستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور ہر تکلیف ہر دکھ پر قابو پاکر ہم پھر کامیاب ہو گئے
پاکستان کو سنبھالنے اور قائم کرنے میں
عمدہ پیغام بہترین عکاسی بہترین ٹیکسٹ ٌ
شکریہ اس خوبصورت تحفے کا

جیو اردو
پاکستان کیلیۓ تارکینِ وطن کیلئے بیحد معیاری اور محبت سے بنائی جانے والی اس ویب سائٹ کے ہم مشکور تھے
لیکن
آج کی وڈیو تو متحیر کر گئی مسرور کر گئی
ویب سائٹ کی طرح وڈیو کا مختصر دورانیہ اور بہترین پیغام آپ کا ہی خاصہ ہے
آپ کی ویب کا ہر انداز جدت پسند ہے اور دوسری یورپین ویب سائٹس کے اعلیٰ معیار پے دیکھ کر ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے
کہ
ترقی یافتہ ملک میں ہمارے پاکستان کے ہُنر مند ہیں جو ان کے معیار پر کام کرتے ہیں
جیو اردو آپ پاکستان کا فخر ہیں
جیو اسی شان اسی آن اسی بان اور اسی بُلندی کے ساتھ
جیو اردو جیو تو ایسے

تحریر: شاہ بانو میر

پاکستان زندہ باد مختصر فلمPakistan – looks back at 1947-2015 (top stories – short film) ©for HD Video>>> https://www.youtube.com/watch?v=cYr7ZaGPA_whttp://www.dailymotion.com/video/x30uiic

Posted by Geo Urdu on Saturday, August 8, 2015