جارج کلونی کی کامیڈی فلم ہیل سیزر کا نیا کلپس جاری

Hail Caesar

Hail Caesar

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اورا سکارلٹ جانسن کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم “ہیل سیزر”کے نئے کلپس ریلیز کر دئیے گئے ہیں۔

ہدایتکارجوئیل کوین اور ایتھن کوین کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ایک گروپ اغوا کر لیتا ہے اور ایک لاکھ ڈالر کے بدلے اس کی آزادی کی شرط عائد کر دی جاتی ہے۔

پروڈیوسرٹم بیون ، ایرک فیلنراور کوین برادرز کی اس میوزیکل ڈرامہ فلم میں جارج کلونی اور اسکارلٹ جانسن کے علاوہ شیننگ ٹیٹم،جوش برولن،جونا ہِل، ایلڈن اہرن اور رالف فیئنسن شامل ہیں۔

حیرت انگیز واقعات کی منظر کشی کرتی یہ سنسنی خیز فلم یونیورسل پکچرز کے تحت5فروری کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔