جارج کلونی کی فلم ٹومارو لینڈ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

Tomorrowland

Tomorrowland

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ سٹار جارج کلونی کی فلم ”ٹومارو لینڈ” میں نامعلوم دنیا میں ایک مشن کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم آج نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

فلمی پنڈتوں کے اندازوں کے مطابق فلم ویک اینڈ پر ساڑھے چار کروڑ ڈالر کا بزنس کر لے گی۔ آج ہی ریلیز ہونے والی ہارر فلم ”پولٹرگائسٹ” تین کروڑ ڈالر کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔

گزشتہ ہفتے آنے والی فلم ”پِچ پرفیکٹ ٹو”، ”میڈ میکس:فیوری روڈ” اور ”ایوینجرز:ایج آف الٹرون” بھی باکس آفس پر اپنا سفر جاری رکھیں گی۔