جارجیا میں سیلاب سے چڑیا گھر کے جانور سڑکوں پر نکل آئے

Zoo Animals

Zoo Animals

تبلیسی (جیوڈیسک) جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ گھر، سڑکیں اور گاڑیاں سب کچھ پانی میں ڈوب گیا۔

لوگ اس قدرتی آفت سے پریشان ہو گئے۔ شہریوں کی اصل پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے شہر کی سڑکوں پر مقامی چڑیا گھر کے جانوروں کو گشت کرتے دیکھا۔

کہیں شیر، ریچھ اور چیتا گھوم رہا تھا تو کہیں دریائی گھوڑے اور مگرمچھ کی سڑکوں پر چہل قدمی جاری تھی۔ چڑیا گھر سے بھاگنے کے بعد سب سے زیادہ مستی ریچھ نے کی جو ایک کھڑکی پر چڑھ بیٹھا۔ جارجین پولیس سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیا کرتی، پہلے خطرناک جانوروں کو قابو کرنےمیں جُت گئی۔

جو قابو آ سکے وہ تو چڑیا گھر جا پہنچے لیکن جو زیادہ خطرناک تھے انہیں گولی مار دی گئی۔ سیلاب کے بعد چڑیا گھر کے پنجرے ٹوٹنے سے کئی جانور ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔