جارجیا کی حسینہ نے مس امریکا کا تاج اپنے سر سجا لیا

Miss America

Miss America

نیویارک (جیوڈیسک) جارجیا کی حسینہ بیٹے سنٹرل نے مس امریکا کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

مس امریکا کا مقابلہ جارجیا کی حسینہ بیٹے سنٹرل نے جیت لیا۔ سابق مس امریکا کیرا کزنٹویس نے بیٹے سنٹرل کو مقابلے کا تاج پہنایا تو اس موقع پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور نو منتخب مس امریکا کی آنکھوں میں خوشی سے آنکھوں آ گئے۔

مس امریکا کے مقابلے میں امریکا کی تمام 50 ریاستوں سے حسیناؤں نے شرکت کی۔ نو منتخب مس امریکا کو 50 ہزار ڈالر انعامی رقم بطور اسکالر شپ دی گئی جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی مسی سپی کی ہنا رابرٹس کو 25 ہزار ڈالر انعام سے نوازا گیا۔