جرمن چانسلر اینگلا مرکل کا دنیا کی بااثر خواتین میں پہلا نمبر

Angela Merkel

Angela Merkel

لندن (جیوڈیسک) میگزین فوربز نے دنیا کی سو بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل مسلسل پانچویں بار پہلے نمبر پر ہیں۔

امریکا کی سابق خاتون اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دوسرے نمبر پر آگئی ہیں گزشتہ برس وہ چھٹے نمبر پر تھیں۔ تیسرے نمبر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس آئیں۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی چیئرمین جینٹ ییلن چوتھے اور جنرل موٹرز کی سی ای او میری بارا پانچویں نمبر پر آئیں۔ امریکی خاتون اول مشیل اوباما دسویں، ونفری اوپیرا بارہویں، اور بیونسے اکیسویں نمبر پر ہیں۔