جرمن میڈیا، ترکی کے بارے میں غلط بیانی سے کام لے رہا ہے: شہزادہ فریڈریخ

Prince Friedrakh

Prince Friedrakh

جرمن (جیوڈیسک) جرمنی کے آخری تاجدار ویلہیلم دوئم کے پوتے شہزادہ ہانز گرٹ فریڈریخ نے کہا ہے کہ ترکی کی سیاحت ہر کسی کو کرنی چاہیئے جہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ شہزادہ فریڈریخ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ترک عوام سے اظہار یک جہتی کی غرض سے ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔

جرمن شہزادے نے اس سلسلے میں انصاف و ترقی پارٹی کے مرکز کا دورہ کیا اور اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ جرمن میڈیا نے اس بغاوت کی کوشش کو بڑھا چڑحا کر پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمن میڈیا نے اپنی خبروں اپنے شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ ترکی کے حالات انتہائی خراب ہیں لہذا وہاں کی سیاحت اور سرمایہ کاری کرنے سے گریز کیا جائے۔ شہزادہ فریڈریخ نے 15 جولائی کے واقعات میں زخمی ہونے والوں کی مزاج پرسی بھی کی۔