جرمن فارمولا ون ریس کا ٹائٹل ورلڈ چیمپئن لیوس ہمیلٹن نے جیت لیا

Lewis Hamilton

Lewis Hamilton

برلن (جیوڈیسک) نکو روز برگ نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا۔ جرمن ڈرائیو ہوم کراوڈ کے سامنے اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکے۔

ورلڈ چیمپئن لیوس ہمیلٹن نے رفتار اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، تیس منٹ اور چوالیس سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آسٹریا کے ڈینئل رککیارڈو چھ اعشاریہ نو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔