جرمنی میں بس ڈرائیور نے حجاب لگائی خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کر دیا

Hijab Woman

Hijab Woman

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں بس ڈرائیور نے حجاب لگائی خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کر دیا۔ جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں بس ڈرائیورنے حجاب پہنے حاملہ خاتون کوبس میں سوارہونے سیے روک دیا،جس پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ادھر اٹلی کے شہر روم میں ایک مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روم سے لندن واپس آنے کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچی تو عملے نے ا سے نقاب اتارنے کے لیے کہا۔انہوں نے انکار کیا جس پر عملے نے انہیں بورڈنگ سے روک دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسی دوران اس نے عیسائی راہنما ئوں کو اپنے مخصوص لباس میں سیکورٹی سے گزرتے دیکھا جنہیں کسی نے نہیں روکا۔خاتون کوآخر میں نقاب اتارکرہی جانے کی اجازت ملی۔