جرمنی : سینما میں داخل ہونے والا مسلح شخص پولیس کارروائی میں مارا گیا

Paris Police

Paris Police

پیرس (جیوڈیسک) پولیس ترجمان کے مطابق کنوپلس سینما کمپلیکس میں گولیاں چلنے کی اطلاع پر پولیس نے اسے گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا خیال تھا کہ حملہ آور نے کئی لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اسی لیے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے کمپلیکس پر دھاوا بولنے سے پہلے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے باعث سینما میں موجود افراد متاثر ہوئے۔

ریاست ہیسے کے وزیر داخلہ پیٹر بیوتھ کا کہنا ہے حملہ آور اکیلا تھا۔