جرمنی :کولون میں بم برآمد ہونے پر شہر کو خالی کرا لیا گیا

Germany Cologne Bombs Recovered

Germany Cologne Bombs Recovered

کولون (جیوڈیسک) جرمنی کے شہر کولون میں بم برآمد ہونے پر شہر کو خالی کرا لیا گیا۔

جرمنی کے مغربی شہر کولون میں جنگ عظیم دوئم کے دور کا 200 کلو وزنی بم برآمد ہوا جس پر 20,000 رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

سکول بند کر دئیے گئے ، درجنوں ایمبولینسز کو موقع پر طلب کر لیا گیا ، جنگ عظیم دوئم کو 70 برس گزر جانے کے بعد آج بھی جرمنی کے شہروں سے بم ملنے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں ۔