جرمنی فٹبال میچ، بوروشیا ڈورٹمنڈ کی اسبرگ کو شکست

Match

Match

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اسبرگ کو یکطرفہ کھیل کے بعد صفر کے مقابلےمیں دو گولز سے ہرا دیا ۔ جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ اور اسبرگ کی ٹیمیں میدان میں اتریں، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی تاہم دوسرے ہاف میں بوروشیا نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے مختصر وقت میں دو گولز داغے۔

حریف ٹیم کم بیک کرنے میں ناکام رہی اور اسے صفر کے مقابلے میں دو گولز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔