جرمنی میں 2 مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، 10 افراد ہلاک

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والوں میں دونوں ٹرینوں کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

حادثہ جرمنی کی جنوبی ریاست باواریا میں پیش آیا۔ دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں ایک ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق 10 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے 18 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔