جرمنی: ریلوے اسٹیشن پر کلہاڑی سے حملے میں سات افراد زخمی

German Police

German Police

ڈسلڈورف (جیوڈیسک) جرمنی میں ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر کے کم از کم سات افراد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈسلڈورف شہر میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے تین کو گہرے زخم آئے ہیں۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اُس کا تعلق سابق یوگوسلاویہ سے ہے۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اُسے ’نفسیاتی مسائل‘ کا سامنا ہے۔

کلہاڑی سے ہونے والے اس حملے کے بعد حکام نے ریلوے اسٹیشن اور اس کے اردگرد کے علاقے میں تلاشی کی اور کچھ دیر کے لیے اسٹیشن کو بند کر دیا۔

اس سے قبل عوامی مقامات پر یونے والوں حملوں کے بعد سے جرمنی نے سیکورٹی بڑھا رکھی تھی۔

گزشتہ سال جولائی میں ایک 17 سالہ افغان پناہ گزین نے ورزبرگ کے قصبے میں ایک ٹرین میں کلہاڑی اور چاقو سے حملہ کر کے پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا تاہم اس دوران حملہ کرنے والا شخص پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

پولیس کو حملہ آور کے سامان میں سے شدت پسند گروپ داعش کے پرچم کی ہاتھ سے بنائی گئی تصویر بھی ملی ہے، جب کہ شدت پسند گروپ داعش سے وابستہ ایک خبر رساں ایجنسی “عماق” نے حملہ آور کے سامان سے پرچم برآمد ہونے کی خبر کے سامنے آتے ہے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔