جرمنی نے شام میں پروازوں کے لیے ممنوعہ علاقہ تشکیل دینے کی تجویز کی حمایت کر دی

Frank Walter Steinmeier

Frank Walter Steinmeier

جرمنی (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ کے بعد جرمنی نے بھی شام میں پروازوں کے لیے ممنوعہ علاقہ تشکیل دینے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائیر نے شام میں عارضی طور پر پروازوں کے لیے ممنوعہ علاقہ تشکیل دینے کی پیش کش کی ہے۔

ترکی عالمی برادری سے تین سال سے شام میں پروازوں کےلیے ممنوعہ علاقہ تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔

و زیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائیر نے نیو یار ک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں انتشار اور افراتفری کا ماحول پایا جاتا ہے۔

فائر بندی پر پوری طرح عمل درآمد کے لیے جنگی طیاروں کے لیے ممنوعہ علاقہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ تین دن یا سات دن کے لیے پروازوں پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے تاکہ اقوام متحدہ شامی شہریوں تک امدادی سامان پہنچا سکے۔

توقع ہے کہ نیو یارک میں ہونے والے شام حمایتی گروپ کے اجلاس میں اس موضوع کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔