جرمنی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر فٹبال میچ منسوخ

German Police

German Police

ہنوور (جیوڈیسک) جرمن میڈیا کے مطابق میچ کے آغاز سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے پولیس کی جانب سے ہنوور اسٹیڈیم کو خالی کروا لیا گیا۔

پولیس کے حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے اسٹیڈیم میں ایک مشکوک پیکیٹ ملنے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے اسٹیڈیم کے باہر کھڑی بارودی مواد سے بھری ایک ایمبولینس پکڑ لی۔

پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آوروں نے ایک ٹرک پر ایمبولینس کا پینٹ کیا تھا۔