جرمنی کی خاتون سیاستدان نے برقعہ پہننے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

Burka

Burka

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کی سیاسی رہنماء ژُولیا کلوئکنر کا ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ مسلمان خواتین کا برقعہ پہننا جرمن معاشرے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

یہ ایک کُھلا اشارہ ہے کہ ہمارے آزاد معاشرے کو رد کیا جا رہا ہے۔ خاتون سیاستدان نے برقعہ پہننے کو نمائش پسندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو افراد ہمارے معاشرے کی آزاد خیالی کو بُرا سمجھتے ہیں انھیں کسی نے یہاں رہنے پر مجبور نہیں کیا۔

خواتین کو چُھپانا ہمارے جرمن معاشرے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ خیال رہے کہ ژُولیا کلوئکنر جرمنی کی حکمران سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کی ایک اہم خاتون سیاستدان ہیں۔