جرمنی میں خواتین کو جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانی گرفتار

Germen

Germen

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں پولیس نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں 18 خواتین کی جانب سے پولیس کو شکایات کی گئی تھیں کہ ایک میوزک فیسٹیول کے دوران نوجوانوں کے گروپ نے ان سے بدتمیزی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں شریک خواتین کی جانب سے لڑکوں کے ایک گروپ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی جن میں 3 پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی باشندے بھی شامل ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔