غوث الاعظم دستگیر مادر زاد ولی اور تمام اولیاء کے سردار ہیں۔ نیہا رضوان

MEHFIL GEARHWIN

MEHFIL GEARHWIN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیرانِ پیر دستگیر غوث الاعظم مادر زاد ولی تھے اور آپ تمام اولیاء کرام کے سردار ہیں ، تعلیماتِ اولیائ پر ہی عمل کرکے دین و دنیا سنوارنے کے ساتھ ساتھ تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عالم اسلام کی ممتاز ثناء خواں و دینی معلمہ نیہا ء رضوان نے لائق آباد لانڈھی میں پاکستان والنٹیئر سوسائٹی کے نائب صدر توحید صدیقی کی رہائش گاہ پر منعقدہ جشن گیارہویں شریف اور محفلِ نعت (برائے خواتین ) میں بیان کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ثناء خواں نہیاء رضوان ، سیدہ تسبیحہ فاطمہ ، سیدہ مریم فاطمہ ، مہرین رضوان ، علینہ فاطمہ ، علیزہ فاطمہ، مدیحہ سلیم ، شگفتہ حسین ، ثمرہ فاطمہ، وردہ فاطمہ و دیگر نے بارگاہ رسالت مآب ۖ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

بعد ازاں توحید صدیقی کی ہی رہائش گاہ پر مردوں کی علیحدہ محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں حلقہ علویہ القادریہ کے خلیفہ سمیع خانزادہ اور عبدالرافع قادری آفاق قریشی ( حیدر آباد) و دیگر سید راشد علی ، رضوان احمد ، طارق حسین ، ثناء خواں حمزہ علی ہاشمی سید شاہد علی ، بابر خان ، سید حسین شاہ و دیگر اہلِ محلہ نے شرکت کی۔