واٹس ایپ پر بین الاقوامی مشاعروں کے لیے مشہور بزم غزل نے اسٹیج مشاعرہ کرانے کا فیصلہ

Mushaira

Mushaira

واٹس ایپ پر بین الاقوامی مشاعروں کے لیے مشہور بزم غزل نے اسٹیج مشاعرہ کرانے کا فیصلہ

پٹنہ (جیوڈیسک) واٹس ایپ پر بین الاقوامی مشاعروں کے لیے مشہور بزم غزل نے اسی سال ستمبر میں ایک عظیم الشان اسٹیج مشاعرہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایک خوبصورت مجلہ کی اشاعت بھی عمل میں آئے گی۔

منتظمین بزم غزل احمد اشفاق (دوحہ، قطر)، ڈاکٹر منصور خوشتر، ایم آر چشتی اور کامران غنی صبا نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ بزم غزل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بزم غزل کے بینر سے ایک اسٹیج مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا جائے اور اس موقع سے بزم غزل سے وابستہ شعرا کی تخلیقات پر مشتمل ایک خوبصورت مجلہ بھی منظر عام پر لایا جائے۔

منتظمین بزم نے بتایا کہ مشاعرہ اور مجلہ کی اشاعت کو یاد گار بنانے کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس مجلہ میں صرف بزم غزل سے منسلک شعرا و شاعرات کی منتخب تخلیقات ہی شائع کی جائیں گی۔ لہٰذا شعرا و شاعرات اگر اس تاریخی مشاعرہ اور مجلہ کا حصہ بننا چاہیں تو انہیں بزم غزل کا حصہ بننا ہوگا۔ بزم غزل کا حصہ بننے کے کے لئے احمد اشفاق (قطر)، ڈاکٹر منصور خوشتر (دربھنگہ)، ایم آر چشتی (مظفر پور) اور کامران غنی صبا (پٹنہ) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔