بزم غزل کا طرحی مشاعرہ 8 جولائی کو ہو گا

Kamran Ghani

Kamran Ghani

پٹنہ (کامران غنی) واٹس ایپ پر بین الاقوامی مشاعروں کے لیے سب سے مشہور گروپ ”بزم غزل” کی طرف سے آئندہ 8 جولائی 2016 کو رات 9 بجے سے ایک بین الاقوامی طرحی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس مشاعرہ کے لیے مصرعہ طرح ”ہر شخص پارسائی کی عمدہ مثال تھا” دیا گیا ہے۔ (قافیہ : مثال، جمال ، خیال۔ ردیف: تھا)۔ اس مشاعرہ میں شامل ہونے کے لیے شعرا و شاعرات سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنا طرحی کلام منتظمین بزم غزل احمد اشفاق(قطر)، ڈاکٹر منصور خوشتر(دربھنگہ)، ایم آر چشتی(مظفرپور) یا کامران غنی صبا(پٹنہ) کو یکم جولائی 2016بھیج دیں۔

مشاعرہ میں شرکت کرنے ، گروپ میں شامل ہونے یا مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔983450662, 9835088289