غزالی ایجوکیشن فورم جو کہ پاکستان کے دیہات میں تعلیم کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) غزالی ایجوکیشن فورم جو کہ پاکستان کے دیہات میں تعلیم کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے۔

یتیم و مسکین بچوں کی سر پرستی کے لیے اور پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے محنت اور تندہی سے کام کر رہا ہے اسی مقصد کی تکمیل کے لیے غزالی ایجوکیشن پیرس ادبی فورم کے تعاون کے ساتھ پیرس میں ایک چیریٹی مشاعرہ اور ڈنر کا انعقاد کر رہا ہے۔

اس چیریٹی مشاعرہ اور ڈنر میں پاکستان کی نامور شخصیات معروف شاعرو کالم نگار محترم جناب خالد مسعود صاحب، اردو، پنجابی، کے نامور مزاحیہ شاعر محترم جناب پروفیسر انور مسعود صاحب، اور معروف دانشورو تجزیہ نگار جناب اوریا مقبول جان صاحب خصوصی طور پر شرکت کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔

اس عظیم مقصدکی کامیابی کے لیے A H Foodکے مالک جناب سعید سرور چودھری اور گولڈن ٹریول کے شہزاد اشفاق نے اس پروگرام کو اسپانسر کیا ہے۔

پیرس ادبی فورم دیار غیر میں جہاں اردو ادب اور اپنی ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں عالمی مشاعرے، کتابوں کی رونمائی، ادبی نشستیں اور سمینار کرا چکا ہے وہیں پیرس ادبی فورم کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے تمام پروگرام کی ہر طرح معاونت اور حوصلہ افزائی اولین مقاصد میں سے ایک ہے۔