غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ اور لبارڈ کے زیر اہتمام آج ”فرینڈشپ شرکل” بنایا جائے گا

لاہور : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”لبارڈ” کے تعاون سے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر آج ”فرینڈشپ سرکل” بنایا جائے گا جس میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر خصوصی تعلیم کیلئے کام کرنے والے اداروں کے سپیشل افراد اور خصوصی طلبہ و طالبات بھی شریک ہوں گے جبکہ اظہار یکجہتی اور تحائف کی تقسیم کیلئے وزیر برائے خصوصی تعلیم چوہدری محمد شفیق ، چوہدری محمد سرور ، سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ، صوبائی وزراء ، اسمبلی ممبران کنول نعمان ، ڈاکٹر نوشین حامد و دیگر ، شوبز اور صحافتی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سرکل کو جوائن کریں گے ۔ ”فرینڈ شپ سرکل” سہ پہر 3 بجے لبرٹی رائونڈ ابائوٹ پر بنایا جائے گا۔

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد عوامی آگہی کیلئے کیا گیا ہے جس کے ذریعے راہگیروں تک یہ پیغام پہنچانا مقصود ہے کہ خصوصی افراد کو تنہا چھوڑنے کی بجائے انہیں توجہ دینے اور اپنانے کی ضرورت ہے ۔ اس ضمن میں ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود نے ذرائع ابلاغ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام کے مقصد کی ترویج کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Event

Event