غذرمیں مسافر بس کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

Accident

Accident

غذر (جیوڈیسک) راولپنڈی سے غذر جانے والی مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 لوگوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی سے غذرجانے والی مسافر بس پٹن کے مقام پرحادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کو داسو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیورکی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے، واقعے کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔