غزنی جیل پر حملہ کر کے طالبان نے چار سو قیدیوں کو چھڑا لیا

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان نے جیل پر حملہ کر دیا، طالبان متعدد قیدیوں سمیت طا لبان اہلکاروں کو فرار کرنے میں کا میاب ہوگئے فرار قیدیوں کی تعداد کے بارے متضاد اطلاعات ہیں ،352سے400کے قریب قیدیوں کو چھڑا لیا گیا ہے جبکہ حملے میں 4 سیکوریٹی اہلکار ہلاک جوبی کارروائی میں 7 حملہ آوربھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے افغانستان کے صوبے غزنی کی جیل پر حملہ کیا،ایک حملہ آور نے جیل کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،جس کے بعد دیگر حملہ آور جیل مین داخل ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جیل سے 400 قیدی فرار ہو گئے جن میں 150 طالبان بھی شامل ہیں۔

گورنر محمد علی احمدی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 حملہ آور بھی مارےگئے۔ حملہ آور بے حد منظم تھے اور انھوں نے فوجی یونیفارم پہنچ رکھا تھا۔

طالبان ترجمان ذصبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔