گھوٹکی : زمین کے تنازعہ پر مخالفین پر نوجوان پر شدید تشدد

Ghotaki

Ghotaki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے نواحی گائوں سچل کوبھر میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر تالاب میں پھینک دیا، مقامی افراد نے نوجوان کو بچا لیا۔

گھوٹکی کے نواحی گائوں سچل کوبھر میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تالاب میں پھینک دیا ، لیکن وہاں موجود دیہاتیوں نے رحم کھا کر ڈوبتے نوجوان کو بچا لیا جسے کو ڈہرکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنگل خان کوبھر اور تشدد کے شکار نوجوان مہراب کوبھر کے والد سے دو ایکڑ زمین پر تنازعہ چل رہا ہے۔ دوسری جانب ڈہرکی پولیس نے رابطہ کرنے پر واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔