گھوٹکی، زمینی، فضائی کارروائی، 3 ڈاکو ہلاک، 6 زخمی، پولیس کی پیشقدمی جاری

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں زمینی اور فضائی کارروائی کے دوران تین ڈاکو ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے، علاقہ خالی کرانے کے لیے پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔

گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی جاری ہے جس کے دوران تین ڈاکو ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس نے بیا ٹو کے علاقے کا دس مربع کلومیٹر علاقہ ڈاکوؤں کے قبضے سے خالی کرا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے تاہم بدنام ڈاکو سلطو ، غلام رسول ، باکھرانی اور گڈو شرتک ابھی گرفتار نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب پولیس نے دریائی راستوں کو سیل کرتے ہوئے تمام کشتیوں کی نقل و حرکت روک دی ہے۔