گھوٹکی: جھونپڑی میں آتشزدگی سے 6 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) واقعہ خان پور مہر کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔ جہاں محمد نواز لغاری کی جھونپڑی میں موم بتی سے آگ لگ گئی۔ آگ نے تیزی سے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے سے محمد نواز لغاری کا چھ سالہ بیٹا یوسف لغاری جھلس کر جاں بحق جبکہ اسکی بیوی اور اس کا دوسرا دس سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔