حاجی غلام محمد خان کا نیشنل اسٹیڈیم کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے فلاحی، سماجی اور انسانیت کی بلا رنگ و نسل خدمات پر با بائے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈسے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو ممتاز و معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا جائے۔