گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے

School Children

School Children

پشاور (جیوڈیسک) گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، دیر بالا، بٹگرام، سوات، مانسہرہ اور باجوڑ ایجنسی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کل تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی داروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں کی بندش افٹر شا کس کے پیش نظر کی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد راولپنڈی کے نجی تعلیمی داروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔