گلگت بلتستان میں مذہبی پروگرامات پر پابندی سیکولرازم کو فروغ دینے کے مترادف ہے : احسن نقوی

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) متحدہ طلباء محاذ کے ترجمان احسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی جامعات میں مذہبی پروگرامات پر پابندی ناقابل فہم عمل ہے۔

احسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کے حکمران پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینا چاہتے ہیں گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے مذہبی پرگرامات پرپابندی دراصل سیکولرازم کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔

ترجمان متحدہ طلباء محاذکا کہنا تھا کہ لادین قوتیں ہماری یونیورسٹیز میں اسلام مخالف ایجنڈا پر کاربند ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اسلامی ثقافت و اسلامی تعلیمات سے دور کیا جائے۔ ایسے میں حقیقی اقدار اسلامی کا احیا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ گلگت کی متعصب حکومت نے مذہبی پروگراما ت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جامعات میں سیکولر طبقات طاقتور ہوچکے ہیں اور طلبا کو دینی تعلیمات سے دور کر رہے ہیں۔۔نواسہ رسول حضرت امام حسین کے ذکر پر پابندی ناقابل برداشت فعل ہے کہا کہ گلگت کی صوبائی حکومت کی جانب سے مذہبی آزادی کو جبر کے ذریعے چھیننے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔

تعلیمی اداروں میںمذہبی پروگرامات پرپابندی آئین پاکستان کی سراسر خلاف ورز ی ہے امام حسین کی ذات صرف اسلامی مکاتب فکر کے لئے ہی قابل احترام نہیں بلکہ ادیان عالم کے لئے قابل احترام ہیں،۔